پاکستان کے معاشی حالات سے تنگ آکر کینیڈا شفٹ ہونے کا فیصلہ کرلیا، پسندیدہ کرکٹر شاہد آفریدی ہیں: ایمان علی 

پاکستان کے معاشی حالات سے تنگ آکر کینیڈا شفٹ ہونے کا فیصلہ کرلیا، پسندیدہ کرکٹر شاہد آفریدی ہیں: ایمان علی 
سورس: file

کراچی : پاکستان کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل ایمان علی کا کہنا ہے کہ طاقت ور لوگوں نے عوام کا جو حال کردیا ہے وہ اس قابل نہیں تھے بس بہت ہوگیا! پاکستان چھوڑ کر جانے کا سوچ رہی ہوں۔ کینیڈا شفٹ ہوجاؤں گی۔ 

ایمان علی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے کہا کہ وہ ماضی میں شیف بننا چاہتی تھی اور انہیں کھانا بنانے کا شوق ہے اس لیے وہ نئی ڈشز بناتی رہتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے 11 سال کی عمر میں پہلی ڈش بلوچی کڑاہی بنائی تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ میں فالتو لوگوں کی تعریف نہیں کرسکتی، مارننگ شو میں فالتو لوگوں کی تعریف کرنی پڑتی ہے۔ وہ کبھی مارننگ شو کی میزبان نہیں بننا چاہتی، مارننگ شو میں کسی کو بھی بلا لیتے ہیں اور بیٹھ کر فالتو لوگوں کی تعریفیں کرتے ہیں۔

انہوں نے ملک کی معیشت کب ٹھیک ہوگی؟  پر جواب دیا کہ  تبھی میں پاکستان چھوڑ کر جانے کا سوچ رہی ہوں، بس بہت ہوگیا! انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’ میرے شوہر کینیڈین ہیں ، تو جہاں میرے وہ، وہاں میں۔’ میرے انٹرویوز کی فضول باتیں وائرل ہوجاتی ہیں اور اہم باتیں رہ جاتی ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے مجھے اس لئے چڑ ہے کیونکہ وہاں پر لوگ بدتمیزی کرتے ہیں، ہمیں خود سستے لوگ بن کر تصویریں بنانی پڑتی ہیں،اس طرح اسٹار والی فیلنگ بھی نہیں آتی، کم ازکم کوئی کیمرا لے کر پیچھے تو آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کا کوئی جواب نہیں دیتیں، میں کسی کو منہ ہیں نہیں لگاتی ہاں پر ذلیل کرتی ہوں ۔ شاہد آفریدی پسندیدہ کرکٹر ہیں۔

مصنف کے بارے میں