این اے 120، مریم نواز آج مزنگ میں انتخابی دفتر کا افتتاح اور خطاب کریں گی

این اے 120، مریم نواز آج مزنگ میں انتخابی دفتر کا افتتاح اور خطاب کریں گی

لاہور: صوبائی دارالحکومت ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ نواز شریف کی نااہلی نے ایک بار پھر نون اور جنون کو مقابلے کا بھرپور موقع فراہم کر دیا ہے۔ دونوں جماعتیں اور ان کے قائدین اپنی اپنی کامیابی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

این اے 120 کا معرکہ سر کرنے کیلئے مریم نواز بھی بھرپور طور پر سرگرم ہیں جو اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی علالت کے باعث ان کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ مریم نواز آج مزنگ میں مرکزی دفتر کا افتتاح کریں گی اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گی۔

گزشتہ روز بھی مریم نواز نے متعدد پارٹی میٹنگز میں شرکت کی اور اجلاسوں کی صدارت کی اور رہنماؤں سے صلاح مشورے بھی کیے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں