پاکستان کیخلاف ضرور کھیلوں گا، چاہے ایک ٹانگ ٹوٹ بھی جائے، دھونی

پاکستان کیخلاف ضرور کھیلوں گا، چاہے ایک ٹانگ ٹوٹ بھی جائے، دھونی

نیو دہلی: سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کھیلنے کو بے قرار ہوں چاہے ایک ٹانگ ٹوٹ بھی جائے میں پاکستان کے خلاف ضرور کھیلوں گا۔

گزشتہ روز انہوں نے اپنے ایک بیان میں اس عزم کا اظہار کیا کہ مگر بدقسمتی سے بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم پر پاکستان سے کھیلنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

بھارتی چیف سلیکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ چیمپئن ٹرافی کے میچ میں ایم ایس دھونی اگرچہ ان فٹ تھے لیکن انہوں نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے پر اصرار کیا تھا اور میچ میں زبردستی حصہ لیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں