دبئی، رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری میں پاکستان کا تیسرا نمبر

دبئی، رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری میں پاکستان کا تیسرا نمبر

دبئی: رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے  10بڑے سرمایہ کاروں کی فہرست میں بھارت دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارتی شہریوں نے 10 ہزار 628 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 20 اعشاریہ 4 ارب درہم کی سرمایہ کاری کی جبکہ پاکستانی شہریوں نے جائیداد کے 5 ہزار 398 سودوں کے ذریعے 7 ارب درہم کی سرمایہ کاری کی ہے۔

دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ نے ٹاپ ٹین اقوام کی فہرست جاری کی ہے جنہوں نے دبئی کی رئیل اسٹیٹ میں جنوری 2016 سے جون 2017 تک سرمایہ کاری کی۔ متحدہ عرب امارات کے شہری سرمایہ کاری کے لحاظ سے سرفہرست ہیں جنہوں نے جائیدادوں کے 12 ہزار سودوں کے ذریعے 37 اعشاریہ 4 ارب درہم کی سرمایہ کاری کی۔

سعودی عرب کے باشندوں نے پانچ ہزار 366 سودوں کے ذریعے ساڑھے 12 ارب درہم کی سرمایہ کاری کی جبکہ برطانوی شہریوں نے چار ہزار 188 سودوں کے ذریعے 9 ارب درہم کی سرمایہ کاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 217 قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں 151 ارب درہم کی سرمایہ کاری کی جبکہ 10 سرفہرست ممالک میں مصر، چین، اردن، لبنان اور امریکا کے سرمایہ کار شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں