نواز شریف کلثوم نواز کی عیادت کیلئے کل برطانیہ جائیں گے

نواز شریف کلثوم نواز کی عیادت کیلئے کل برطانیہ جائیں گے

اسلام آباد :ای سی ایل میں نام ڈالنے کی خبر ملتے ہی نواز شریف کی بیرون ملک روانگی،سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اپنی اہلیہ کی عیادت کے لئے  ( بدھ کو) لاہور سے لندن روانہ ہوں گے۔بیگم کلثوم نوازمیں کینسر کی تشخیص کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما لندن جانے کا مشورہ دے رہے تھے۔

خاندان اور قریبی دوستوں کے مشورے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے جائیں گے ۔ نواز شریف نجی ائیرلائنز کی پرواز ای کے 625-کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوں گے،توقع ہے کہ وہ لندن میں 10 دن قیام کرینگے ۔لندن میں زیر علاج بیگم کلثوم نوازکے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں کو کچھ ضروری سکین اور ٹیسٹوں کے نتائج کا انتظار ہے.

جس کے بعد انکی کیموتھراپی اس ہفتے کے آخر میں یا آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔واضح رہے حمزہ شہباز، نواز شریف کی دوسری بیٹی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بہو اسما علی، شہباز شریف کی بیٹی، حمزہ شہباز کے بیوی بچے اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔