عمران ہا شمی کی فلم "بادشاہو"قانونی مسائل کا شکار

عمران ہا شمی کی فلم

ممبئی: معروف اداکار عمران ہاشمی کی فلم" بادشاہو" قانونی مسائلکا شکار ہو گئی ہے۔ فلم میں گانے " کہہ دوں تمہیں" کا ریمکس شامل کیا گیا تھا جس کے باعث فلم کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ جس کی وجہ  سے  عمران ہاشمی کافی پریشان دکھائی دے رہے ۔ 

بھارتی ذرائع کے مطابق رائے تری مورتی نے فلم کے ہدایتکار کے خلاف کیس دائر کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے گانے کا ریمکس بنانے سے پہلے ان سے اجازت نہیں لی جس کے باعث ان کو اپنی فلم سے اس گانے کو نکالنا پڑے گا۔
جبکہ گانے "کہہ دوں تمہیں " کے کاپی رائٹس رائے تری مورتی کے پاس ہیں انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آج کل فلم کے ہدایتکار اپنی فلم مشہور کر نے کے لیے پرانے گانوں کا ریمکس کر کے اپنی فلموں میں شامل کر رہے ہیں ایسا ہی فلم "بادشاہو" کے ہدایتکار نے کیا ہےلیکن ایسا کر نے سے پہلے انہوں نے مجھ سے اجازت نہیں لی۔