انٹر نیشنل الیون کی آمد لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی رونقیں بحال ہونے لگیں

انٹر نیشنل الیون کی آمد لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی رونقیں بحال ہونے لگیں

لاہور :لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی رونقیں بحال ہونے لگیں بڑے مقابلے کے لیے بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ انٹرنیشنل الیون سے مقابلوں کے تاریخی موقع پر اسٹیڈیم اپنی مثال آپ ہو۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کا تاریخی قذافی اسٹیڈیم جہاں 12 ستمبر سے پاکستان ٹیم اوراسٹار کھلاڑیوں سے سجی انٹرنیشنل الیون کے درمیان میچز ہوں گے۔

بڑے مقابلے کےلئے گراﺅنڈ اسٹاف نے بڑی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ گراﺅنڈ کی گھاس کے ساتھ ساتھ پچز کی تیاری پربھی کام تیز کر دیا گیااسٹیڈیم کی عمارت اور اطرف میں لگی گرل پر رنگ و روغن کے ساتھ مختلف انکلوژرز کی نشستوں کو بھی کلر کیا جا نے لگا ¾ورلڈ الیون اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے درمیان میچز 12، 13 اور 15 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

ورلڈ الیون کے 4 روزہ دورے کے لئے بھرپور سیکورٹی پلان مرتب کرلیا گیا  مہمان ٹیم کو سربراہ مملکت سطح کی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ورلڈ الیون کے خلاف میچز کے لئےقومی ٹیم کے 16کھلاڑیوں پر مشتمل فہرست تیار کر لی۔

عامر یامین اور سہیل خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ آل راﺅنڈر فہیم اشرف کو بھی موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنے والے کامران اکمل، وہاب ریاض اور سہیل تنویر کے نام فہرست میں شامل نہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ، احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، محمد عامر، عماد وسیم، محمد نواز، عثمان شنواری، رومان رئیس، شاداب خان اور حسن علی ٹیم میں شامل ہیں۔ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں میں فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ہاشم آملہ، عمران طاہر، جارج بیلی، گرانٹ ایلوئٹ، پال کولنگ ووڈ، بین کٹنگ، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، تشارا پریرا، سیموئل بدری، ڈیرن سیمی، تمیم اقبال اور ٹم پین شامل ہیں۔