2 سے 4ستمبر ملک میں گیس اور بجلی کی فراہمی بلاتعطل جاری رکھی جائے ، وزیر اعظم کا حکم

2 سے 4ستمبر ملک میں گیس اور بجلی کی فراہمی بلاتعطل جاری رکھی جائے ، وزیر اعظم کا حکم

اسلا م آ باد:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 2 سے 4 ستمبر تک ملک بھر میں گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ واپڈا اور سوئی گیس کو خصوصی احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تاکہ عید کے دنوں میں لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ان دنوں میں بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی اور گیس کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔