فلم '"پدماوتی" کیلئے دپیکا نے رنویر اور شاہد کپور سے زیادہ معاوضہ کیوں لیا، اہم وجہ سامنے آگئی

فلم '

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا کے رنویر سنگھ اور شاہد کپور سے زیادہ معاوضہ مانگنے کی اہم وجہ سامنے آگئی ہے۔بھارتی ذرائع کے مطابق د پیکا نے 13کروڑمعاوضہ لیا جبکہ رنویر اور شاہد کو 10،10 کروڑ روپےبطور معاوضہ دیئے گئے۔
فلم '"پدماوتی" کے ہدایتکار سنجے لیلیٰ بھنسالی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اداکارہ دپیکا فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اوراس لیے انہوں نے اپنے کردار کی مناسبت سے معاوضہ طلب کیا ہے۔
لہذا بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں اکثر مرد اداکار معاوضہ زیادہ طلب کرتے ہیں لیکن دپیکا نے اپنے کیرئیرمیں رنویر سنگھ اور شاہد کپور جیسے بڑے ستاروں سے زیادہ معاوضہ طلب کر کے بالی ووڈ میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔