ماہرہ خان نجی نیوز چینل پر برس پڑیں

 ماہرہ خان نجی نیوز چینل پر برس پڑیں

کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے نجی نیوزچینل کے خلاف سخت بر ہمی کا اظہار کیا ہے۔ماہرہ خا ن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ نجی نیوز چینل کو میرے نام پرمن گھڑت قصے کہانیاں بنانے سے پرہیزکرنا چاہیے۔
جبکہ پاکستانی معروف نجی نیوز چینل نے اداکارہ ماہرہ خان سے غلط خبر پر معافی طلب کر لی ہے۔
واضح رہے کہ نجی نیوز چینل نے یہ خبر شائع کی تھی کہ "ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بزرگ اداکارائیں آرام کر یں تو ان کے لئے بہترہو گا کیونکہ اب نوجوانوں کا زمانہ ہے ۔ مجھ سے حسد کر نیوالی اداکارائیں میرا مقابلہ کیوں نہیں کرتیں"۔

جبکہ اداکارہ ماہرہ  خان نے اس بیان کی  سختی سے تردید کرتے ہوئے نجی نیوز چینل کے خلاف برہمی کا اظہار کیا تھا۔