ایم کیو ایم پاکستان نے بھی مردم شماری کے نتائج مسترد کر دیئے

ایم کیو ایم پاکستان نے بھی مردم شماری کے نتائج مسترد کر دیئے

کراچی: پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ 2017 کی مردم شماری کے جبری اور دھاندلی زدہ نتائج مسترد کرتے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کراچی کے ساتھ زیادتی پاکستان کے ساتھ زیادتی ہے یہ صرف ایم کیو ایم کا نہیں سندھ میں رہنے والے تمام قوموں کا مسئلہ ہے کیونکہ کراچی پاکستان کی ترقی کا انجن ہے۔ سندھ کی شہری آبادی کو جان بوجھ کر کم ظاہر کیا گیا ہے اور ماضی کی مردم شماریوں میں بھی یہی ہوا تھا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ سندھ میں آباد لوگوں سے کہا جارہا ہے وہ تیسرے درجے کے شہری ہیں یہاں کے عوام کومعاشی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے اور مہاجروں کو دیوار میں چنوا دیا گیا ہے۔ اس سے بڑا ظلم پاکستان میں پہلے کبھی نہیں ہوا اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے کہیں گے کہ ہماری آبادی کا مقصد ہماری تعداد کو گھٹانا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں