ایک چھوڑے علاقے کے نوجوانوں نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا

ایک چھوڑے علاقے کے نوجوانوں نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا

ناروال:ایک چھوٹے علاقے کے نوجوانوں نے بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا، یونی ورسٹی آف انجئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ناروال کے چار علموں نے بموں کو ناکارہ کرنے والا ربوٹ تیار کر نے کا دعوی سامنے آیا ہے۔ اس کے علاہ ہ انکا تیار کردہ ربوٹ نہ صرف خطرناک علاقے کی نشان دہی میں استعمال ہو سکتا ہے بلکہ زخمیوں کو میدان جنگ سے منتقل کرنے کا فریضہ بھی سر انجام دے سکتے ہیں۔

ارقم عمران، مبشر اشرف،سبحان احمد اور احمد خان نے یہ ربوٹ اپنے فائنل پروجیکٹ میں پیش کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا تیار کردہ ربوٹ150 میٹر کے فاصلے سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

طالب علموں کا مزید کہنا تھا یہ ربوٹ کسی بھی انسانی جان کو خطرے میں ڈالے بغیر بموں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔
ارقم عمران کا کہنا ربوٹ کا ابتدائی ماڈل سیدھی سڑک کے لیے بنایا گیا ہے، لیکن ہم اسکو جلد ہی ٹینک کی طرف بنائیں گئے جس سے یہ کسی بھی جگہ کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔