زرداری چاہیں بھی تو وہ نواز شریف کا ساتھ نہیں دے سکتے، شیخ رشید

زرداری چاہیں بھی تو وہ نواز شریف کا ساتھ نہیں دے سکتے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر آصف علی زرداری نے نواز شریف سے ہاتھ ملایا تو پیپلز پارٹی ختم ہوجائے گی اس لئے آصف زرداری چاہیں بھی تو وہ نواز شریف کا ساتھ نہیں دے سکتے اگر اس بار آصف علی زرداری نے نواز شریف کا ساتھ دیا تو ان کی پارٹی کو بکھرنے سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے بھائی کے ساتھ بھی انصاف نہیں کیا کیونکہ ان کو اپنے بھائی پر بھی اعتماد نہیں یہی وجہ ہے کہ وہ بیماری کے باوجود اپنی ہلیہ کو الیکشن لڑا رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی عدم حاضری پر بھی نیب ریفرنس دائر کر دے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں