'این اے 120 ضمنی الیکشن، نمائندوں کو ووٹرز سے رابطے کی اجازت دی جائے'

'این اے 120 ضمنی الیکشن، نمائندوں کو ووٹرز سے رابطے کی اجازت دی جائے'

لاہور: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ این اے 120 ضمنی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو ووٹرز سے رابطے کی اجازت دی جائے۔ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کرے اور پالیسی مرتب کرے۔

سعد رفیق نے مطالبہ کیا کہ ارکان اسمبلی سمیت وزراء کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت دیں کیونکہ انتخابی مہم میں حصہ لینے کی پابندی غیر آئینی ہے جو ووٹر ٹرن آؤٹ میں کمی کا سبب بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سیاسی قیادت پر پابندی سیاسی جمہوری عمل میں رکاوٹ بن چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں