مریم نواز کی داتا دربار پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

مریم نواز کی داتا دربار پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

لاہور: نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے این اے 120 ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران داتا دربار  پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے ساتھ فاتحہ خوانی بھی۔

انہوں نے ملکی ترقی اور این اے 120 ضمنی الیکشن میں کامیابی کی دعا بھی کی۔ مریم نواز نے پاکستانیوں سے اپنی ماں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا نواز شریف کارویہ تلخ کہنا درست نہیں کیونکہ وہ بہت دیر چپ رہے اب انہیں سننے کا حوصلہ رکھنا چاہیئے اور ملکی سمت درست کرنےکیلئےتلخ حقیقت بیان کرناپڑتی ہے۔

مریم نواز نے کہا بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے کے لئے نواز شریف کل لندن جا رہے ہیں۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز حاضری کے بعد مرکزی دفتر کا افتتاح کریں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں