"ملا عمر کے فیملی ممبرز اور 15اہم طالبان کمانڈرز نے پاکستان چھوڑ دیا ہے"

کابل: افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر کے خاندان کے بعض افراد اور طالبان کے  15 اعلی کمانڈرز نے پاکستان چھوڑ   کر صوبہ قندھار میں رہائش اختیار کر  لی ہے ۔

افغان خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی صوبہ قندھار کے پولیس سربراہ جنرل عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ طالبان کے 15اہم کمانڈرز اور ملا عمر کے خاندان کے بعض افرادنے پاکستان چھوڑ کر افغا ن صوبے قندھارمیں رہائش اختیار کرلی ہے ۔

عبدالرزاق نے مزیدکہا  کہ ہماری کوششوں کے نتیجے میں کوئٹہ کونسل کے قبائلی رہنماؤں کو الگ کردیا گیا ہے اور اب وہ اپنے وطن میں رہتے ہیں۔