این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیف سیکرٹری پنجاب سے 2 روز میں وضاحت طلب

این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیف سیکرٹری پنجاب سے 2 روز میں وضاحت طلب

لاہور: الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیف سیکرٹری پنجاب سے 2 روز میں وضاحت طلب کر لی، تحریک انصاف نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کو ایک اور درخواست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق این اے 120 کے ریٹرنگ افسر کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے یہ شکایت کی گئی ہے کہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم مریم نواز چلا رہی ہیں، مریم نواز وزیر اعلیٰ ہاؤس اور جاتی امراء کو الیکشن کیمپ کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ مریم نواز حکومتی امیدوار کی انتخابی مہم میں ریاستی وسائل استعمال کر رہی ہیں۔ ترقیاتی کام اور فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں، جس پر ریٹرنگ افسر نے چیف سیکرٹری سے 2 روز میں وضاحت طلب کی ہے۔

دوسری طرف ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک اور درخواست الیکشن کمیشن میں دے دی ہے۔ پی ٹی آئی کی امیدوار کی جانب سے الیکشن کمیشن پر یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وہ اپنی عملداری کو یقینی بنائیں۔ اگر ضابطہ اخلاق کی اسی طرح خلاف ورزی کی جاتی رہی اور اس پر کوئی ایکشن نہ لیا گیا تو احتجاج کا آپشن کھلا ہے۔

مصنف کے بارے میں