این اے 120 میں فیصلہ ہو گا کہ قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے یا ڈاکو کیساتھ ہے: عمران خان

این اے 120 میں فیصلہ ہو گا کہ قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے یا ڈاکو کیساتھ ہے: عمران خان

چکوال:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاندار استقبال پر چکوال کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں.این اے 120 کے بارے میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں فیصلہ کن الیکشن ہونے جارہا ہے.قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے.

انہوں نے کہا کہ پہلی بار طاقت ور کا احتساب کیا گیا.نوز شریف کا احتساب کیا تو وہ رونے لگ پڑا۔جیلوں میں چھوٹے چور ہیں،بڑے چور تو قومی اسمبلی میں ملے.انہوں نے کہا کہ 8دن جیل میں گزارے،وہاں کوئی طاقتور،ڈاکو،مجرم جیل میں نہیں ملا.چیئرمین نیب نے کل آصف زرداری کوکلین چٹ دی ہے.کرپشن کے سب سے بڑے ڈاکو کو چھوڑ دیا گیا جس پر قوم چیئرمین نیب معاف نہیں کرے گی۔ حسن شریف لندن میں 600کروڑ کے گھرمیں رہتا ہے.عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے گاڈفادرنے اداروں کو تباہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نےبڑے ڈاکوکوپکڑا،ایسی جے آئی ٹی آپ کومغرب میں بھی نہیں ملے گی.

انہوں نے شہباز شریف کو کے حوالے سے کہا کہ ملتان میٹرومیں پونےدوارب کی کرپشن کی گئی،اس کے خلاف نیب میں جائیں گے.شہبازشریف، ہم آپ کے خلاف نیب میں جائیں گے۔