دھرنا ،پانامہ اور اقامہ صرف بہانہ، اصل میں نواز شریف نشانہ : مریم نواز

دھرنا ،پانامہ اور اقامہ صرف بہانہ، اصل میں نواز شریف نشانہ : مریم نواز

لاہور: حلقہ این اے 120 میں مریم نواز نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ مریم نواز نے انتخابی مہم کا آغاز کرنے سے پہلے داتا دربار پر حاضری دی پھر مزنگ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنا ،پانامہ اور اقامہ صرف نواز شریف کو نکالنے کا بہانہ تھا۔انہوں نے کہا کہ کیاپاکستان کوسڑکوں کا جال دینے والا شخص نااہل ہوسکتاہے؟کیا پاکستان کو سی پیک دینے والا شخص نااہل ہوسکتاہے؟کیا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانےوالا شخص نااہل ہوسکتاہے؟

انہوں نے اپنے خطاب میں  کہا کہ این اے120 نے ایک نہیں دو نہیں، تین بار نواز شریف کو وزیراعظم منتخب کیاہے کیا اب آپ لوگ نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنانے کیلئے تیار ہیں؟آپ سے ووٹ مانگنے والوں سے پوچھیں،جہاں ووٹ ملا وہاں کیا کیا ہے؟نواز شریف پچھلے4سال سےخاموش تھے ، اب اگر وہ بول رہےہیں تو کیوں تکلیف ہورہی ہے؟