سام سنگ گلیکسی ”جے 7 کور“ پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

سام سنگ گلیکسی ”جے 7 کور“ پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

لاہور: مایہ ناز جنوبی کورئین کمپنی سام سنگ نے اپنی گلیکسی جے سیریز کا نیا اور شاندار سمارٹ فون گلیکسی جے 7 کور پاکستان میں متعارف کر ادیا۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں کرکٹ سٹار فخر زمان سمیت نامور شخصیات اور سام سنگ ڈیلرز نے شرکت کی۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق جے 7 کور صارفین کے لئے درمیانی رینج کا بہترین سمارٹ فون ہے۔ گلیکسی جے 7 کور کی قیمت اس کے شاندار ڈیزائن میں ہے، اس کی جدید خصوصیات اور افعال پہلے سے زیادہ سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

5.5 انچ کے حامل ڈسپلے اور کرسپ ایچ ڈی ریزولوشن کے ساتھ گلیکسی جے 7 کور ناقابل یقین دیکھنے کے تجربے کو پیش کرتا ہے۔ اس موقع پر سام سنگ پاکستان اور افغانستان کے صدر مسٹر وائی جے کم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں جے سیریز ایک بہترین فروخت ہونے والی سمارٹ فون سیریز ہے۔ جے 7 کور نہ صرف بہترین پائیداری، حیرت انگیز بصری اپیل، بہتر فعالیت، اعلیٰ معیار کی تصاویر فراہم کرے گا بلکہ بیک وقت سمارٹ فون کے تجربے کو دوبارہ پیش کرے گا۔
واضح رہے کہ گلیکسی جے 7 کور ہر قسم کی صورتحال میں واضح اور خوبصورت تصاویر کے حصول کو آسان بناتا ہے۔ یہ 13 میگا پکسل بیک کیمرہ سے لیس ہے جس سے صارفین دلکش تصاویر، حقیقی زندگی کی تصاویر شاندار تفصیل کے ساتھ لے سکتے ہیں۔ کم روشنی کے ماحول میں اس کا F1.9 لینس زیادہ روشنی فراہم کرتا ہے جس سے روشن اور واضح تصاویر حاصل کی جا سکتی ہیں۔