مائیکروسافٹ کا ایکس باکس ون ختم کر دیا گیا

مائیکروسافٹ کا ایکس باکس ون ختم کر دیا گیا

نیویارک: انٹرنیٹ کی دنیا میں اپنا منفرد نام رکھنے والی مشہور کمپنی مائیکروسافٹ نے تین سال بعد ایکس باکس ون کی فروخت مکمل طور پر ختم کر دی ہے۔
ایکس باکس ون کے بعد مائیکروسافٹ نے ایکس باکس سیریز میں کئی ورژن جیسے ایکس باکس ون ایس اور ایکس باکس ون ایکس وغیرہ ، بھی متعارف کرائے ہیں، اسی وجہ سے مائیکروسافٹ ایکس باکس سیریز کے سب سے پرانے ورژن کی فروخت بند کر دی ہے۔اس کنسول کا اندراج مائیکرو سافٹ کے امریکی آن لائن سٹور سے ختم کر دیا ہے۔ مائیکروسافٹ نے کئی مہینے پہلے اس کنسول کی تیاری کا کام روک دیا تھا۔
اس وقت مائیکروسافٹ اپنے آن لائن سٹور پر ایکس باکس ون ایکس اور ایکس باکس ون ایکس ہی فروخت کر رہا ہے۔اگرچہ اب آپ ایکس باکس ون کا اوریجنل ورژن نہیں خرید سکیں گے لیکن مائیکروسافٹ کے امریکی سٹور پر اس کا ریفربشڈ ورژن 199 ڈالر میں خریدا جا سکتا ہے۔مائیکروسافٹ نے ایکس باکس ون کو نومبر 2013 میں لانچ کیا تھا۔ اس کی قیمت سونی کےپلےسٹیشن 4 سے بھی زیادہ تھی لیکن اس کے باوجود ایکس باکس ون کافی مقبول ہوا۔