چین میں آن لائن فحش فوٹو گرافی اور فلموں کی بندش کے لئے سخت اقدامات

 چین میں آن لائن فحش فوٹو گرافی اور فلموں کی بندش کے لئے سخت اقدامات

بیجنگ: چین میں آن لائن فحش فوٹو گرافی اور فلموں کی بندش کے لئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں، تحقیقاتی ٹیم نے 50 مشتبہ افراد  کو   گرفتار کر لیا اور  118 ویب سائٹس اور   913   آن لائن اشتہارات بند  کر  دئے.

چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے پنلک سیکورٹی آفس اور نیشنل آفس نکی جانب سے مشترکہ طور پر چین میں آن لائن فحش فوٹو گرافی اور فلموں کی بندش کے لئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں، دونوں آفسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں چھاپہ مار کر مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا اور 118 ویب سائٹس اور 913 آن لائن اشتہارات بند کر دئے۔

آفس کے ایک ترجمان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پیسہ کمانے کے لئے اشتہاری پلیٹ فارم کے ساتھ مل کر فحش ویب سائٹس آن لائن جرم کا ایک بڑا گروہ بن کر ابھرا ہے۔کمپیوٹر کی اسکرینوں پر اشتہار فحش ویب سائٹس سے منسلک ہوتے ہیں۔جو ایک کلک کے ذریعے صارف کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لیتے ہیں۔ان سائٹس کے ایڈمن بہت سا منافع کماتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے کریک ڈاؤن جاری رہیں گے اور آن لائن ماحول کو صاف رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔