دشمن کو انتہائی سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائیگا : ایران 

دشمن کو انتہائی سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائیگا : ایران 

تہران : ایران نے کہا ہے کہ ایران پر ہر قسم کی ممکنہ جارحیت کی صورت میں دشمنوں کو انتہائی سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا جس پر وہ ہمیشہ پچھتائیں گے۔


ایران کے وزیردفاع بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کی دفاعی توانائی کا ایک اہم ترین عنصر میزائلی توانائی ہے۔ ایران اپنی میزائلی توانائی کو مسلسل بڑھاتا رہے گا۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ایران کی میزائلی توانائی ان لوگوں کے لئے منہ توڑ جواب ہے جو ایران میں بدامنی کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی توانائی میں روز افزوں اضافہ وزارت دفاع کی اولین ترجیح ہے۔وزارت دفاع میزائلی، بحری فضائی، زمینی اور ایئر ڈیفنس کے شعبوں میں خاص منصوبہ بندی رکھتی ہے۔یاد رہے کہ ایران نے حالیہ بیان امریکہ کی طرف سے مختلف بیانات کے جواب میں دیا ہے