سعودی حملوں میں اب تک یمن میں 3ہزار بچے شہید ہو چکے ہیں

سعودی حملوں میں اب تک یمن میں 3ہزار بچے شہید ہو چکے ہیں

صنعا : یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں اب تک 3ہزار یمنی بچے شہید جبکہ 2ہزار 4سو بچے زخمی ہو چکے ہیں


لبنانی ٹی وی کے مطابق یمنی بچے ہی سعودی عرب کے حملوں کا اصل ہدف بن گئے ہیں اور اب تک تین ہزار یمنی بچے سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب کے حملوں میں دوہزار چارسو یمنی بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔


ٹی وی نے مزید بتایا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے حملوں میں زیادہ تعداد میں شہید یہی بچے ہو رہے ہیں جس حوالے سے عالمی برادری کو اقدامات کرنے چاہیں