امریکہ تھاڈ دفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب فوری روکے، چین

امریکہ تھاڈ دفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب فوری روکے، چین

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ امریکہ تھاڈ دفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب روک دے، دوسری جانب چین جمہوریہ کوریا  پر زور دیا ہے کہ  وہ  چین اور  دیگر علاقائی ممالک کے سیکورٹی مفادات اور خدشات کا احترام کرے،تھاڈ کی تنصیب سے ملوث ممالک کے سیکورٹی خدشات حل نہیں ہوں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا چھن اینگ کے مطابق  چین نے کہا ہے کہ امریکہ تھاڈ دفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب فوری روکے اور دوسری جانب چین جمہوریہ کوریا  پر زور دے رہا ہے کہ وہ چین اور دیگر علاقائی ممالک کے سیکورٹی کے مفادات اور خدشات ملحوظ خاطر لاتے ہوئے اس معاملہ کو بذریعہ مذاکرات سلجھائے۔

ہووا نے کہا کہ تھاڈ کی تنصیب سے ملوث ممالک کے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ مسائل میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

مصنف کے بارے میں