گوگل نے آدھے جاپان کو انٹرنیٹ سے محروم کر دیا

گوگل نے آدھے جاپان کو انٹرنیٹ سے محروم کر دیا

ٹوکیو: دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن ”گوگل “ نے جاپان کے 50 سے زائد صارفین کو انٹرنیٹ سے محروم کر دیا۔ 

ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل نے گزشتہ جمعے غلطی سے مقامی انٹرنیٹ پروٹوکول گیٹ وے کو چھیڑ دیاجس کے نتیجے میں جاپان کے 50 فیصد سے زائد صارفین انٹرنیٹ سے محروم ہوگئے ۔ گوگل کی معمولی سی غلطی کا اثر اتنا بڑا تھا کہ جاپان کی داخلی امور اور کمیونیکشن کی وزارت نے اس معاملے پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔بعدازاں انٹرنیٹ صارفین کے لیے آن لائن کنکٹیویٹی ایک گھنٹے کے اندر بحال کردی گئی مگر انٹرنیٹ اسپیڈ کئی دن تک سست روی کا شکار رہی۔
رپورٹ کے مطابق گوگل نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی اور ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ 'ہم نے نیٹ ورک میں غلط معلومات کا اندراج کردیا، جس کے نتیجے میں یہ مسئلہ پیدا ہوا'۔جاپانی وزارت کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ گوگل حادثاتی طور پر ایک مقامی انٹرنیٹ سروس پروائیڈر کے لیے ٹرانزٹ پروائیڈر بن گیا، جس کا اثر تمام نیٹ ورکس پر مرتب ہوا۔