جرمن حکومت کا مہاجرین کو براہ راست ہنگری نہ بھیجنے کا فیصلہ

جرمن حکومت کا مہاجرین کو براہ راست ہنگری نہ بھیجنے کا فیصلہ

برلن: جرمن حکومت نے مہاجرین کو براہ راست ہنگری نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برلن حکومت کے مطابق ہنگری میں قانونی معاملات میں غیر یقینی کی صورتحال کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈبلن معاہدے کی رو سے کوئی بھی مہاجر سیاسی پناہ کی اپنی درخواست اسی ملک میں جمع کرا سکتا ہے جہاں سے وہ یورپی یونین میں دخل ہوا ہو۔

بتایا گیا ہے کہ ہنگری کے حوالے کیے جانے پر پناہ گزینوں کے پاس بہت ہی محدود امکانات ہوں گے۔ خیال رہے کہ 11 اپریل سے کسی بھی پناہ گزین کو جرمنی سے ہنگری نہیں بھیجا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں