جنگ 65 کے غازی سپاہی مقبول حسین انتقال کر گئے

جنگ 65 کے غازی سپاہی مقبول حسین انتقال کر گئے
کیپشن: سپاہی مقبول حسین کو بھارت نے جنگی قیدی بنایا تھا اور 40 سال بھارتی جیلوں میں قید رہے۔۔۔۔فائل فوٹو

اٹک: 1965 کی جنگ کے غازی سپاہی مقبول حسین انتقال کر گئے۔ آج فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپاہی مقبول حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی مقبول حسین سی ایم ایچ اٹک میں انتقال کر گئے۔ بہادر سپاہی مقبول حسین کو1965 کی جنگ میں بھارت نےجنگی قیدی بنایا تھا اور 40 سال بھارتی جیلوں میں قید رہے۔ 2005 میں بھارتی قید سے رہائی ملی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی مقبول حسین کو ستارہ جرات سے نوازا گیا۔