یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، پیمرااور پریس کونسل کو ختم کرنے کا اعلان

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، پیمرااور پریس کونسل کو ختم کرنے کا اعلان
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، پیمرااور پریس کونسل کو ختم کرکے پاکستان میڈیاریگولیرٹی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ پیمرااورپریس کونسل کوختم کرکے پاکستان میڈیاریگولیرٹی اتھارٹی بنارہے ہیں،نظرثانی کمیٹی بنائی گئی ہے جو اشتہاروں کے معاملات کو دیکھے گی، گزشتہ حکومت اشتہاروں پر ہی چل رہی تھی۔فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کاسینیٹ اجلاس سے واک آوٹ غیرسنجیدہ عمل ہے، اپوزیشن نے بہانہ بناکرواک آوٹ کیا،دیکھناہے اپوزیشن آگے جاکرکتنی سنجیدگی کامظاہرہ کرتی ہے۔ حکومت ملک کے بڑے مسائل کی جانب توجہ دے رہی ہے ، وزیر اعظم اکثریت نہ ہونے کے باوجودسینیٹ میں تشریف لائے ،نوازشریف نے بطور وزیراعظم سینیٹ میں کبھی قدم نہیں رکھاتھا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیلئے پارلیمنٹ جعلی ہے لیکن صدرمملکت بنناچاہتے ہیں،ہم دیکھ رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کی پارٹی کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔