متحدہ عرب امارات حکومت کا ویزٹ ویزہ پر سیکورٹی ڈیپازٹ لینےکا فیصلہ

متحدہ عرب امارات حکومت کا ویزٹ ویزہ پر سیکورٹی ڈیپازٹ لینےکا فیصلہ

دبئی:متحدہ عرب امارات حکومت کا بعض ممالک کے لوگوں سے ویزٹ ویزہ پر سیکورٹی ڈیپازٹ لینے اور سخت قواعد و ضوابط لاگو کرنے کا فیصلہ ،یہ فیصلہ  متحدہ عرب امارات کے حکام  کو ویزا کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد میں کمی کرنے  میں مدد دے گا.

تفصیلات کے مطابق ، وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کے مشیر  نے کہا ہے کہ  بعض ملکوں کے لوگوں  کو متحدہ عرب امارات میں ویزٹ ویزہ  لے کر  آنے سے پہلے سیکورٹی ادا کرنا ہو  گی۔

 فیڈرل اتھارٹی کے قانونی مشیر ڈاکٹر یوسف ال شریف نے کہا کہ سیکورٹی لینے کا مقصد اس بات کو  یقینی بنائے گا کہ یہ زائرین اپنے ویزوں کے خاتمے پر  ملک چھوڑ دیں گے۔

حکام نے معلوم کیا ہے کہ غیر قانونی باشندوں کی اکثریت متحدہ عرب امارات کے ویزے لے کر ایمنسٹی  اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لۓ ملک میں آ رہی ہے، یہ لوگ  سیاحتی ویزے پر  داخل ہوں گے-

 ڈاکٹر ال شریف نے کہا کہ ایمنسٹی  اسکیم کے اختتام کے بعد نوکریوں کی تلاش کے لیے  اتھارٹی چھ ماہ کا  ویزہ  متعار ف کر وا رہی ہے.یہ ملازمتوں کو تلاش کرنے اور ملک میں اوورسٹننگ سے بچنے کے لئےکافی  وقت ہے-

 سرکاری حکام نے خبردار کیا کہ  ایمنسٹی اسکیم کے اختمام پر   غیر قانونی افراد کو جیل، بھاری جرمانہ اور برطرفی سمیت سخت سزائے دی جائیں گی، جنہوں نے اسکیم  کے خاتمے کے بعد رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے. غیر قانونی طور پر رہنے والے تمام افراد اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے اپنی حیثیت کو بدلیں یا ملک کو چھوڑ دیں -اس محدود مدت کے بعد ان کو  مشکلات کا سامنا کرنے پڑے گا.

یاد رہے کہ ایمنسٹی اسکیم کے ختم ہونے کے بعد جو کمپنیاں اور لوگ غیر قانونی افراد کو پناہ دیں گے، ان کو 50 ہزار درھم جرمانہ ہو گا۔