برطانیہ نے سعودی عرب کے ٹی وی اشتہارات پر پابندی عائد کر دی

برطانیہ نے سعودی عرب کے ٹی وی اشتہارات پر پابندی عائد کر دی

image by facebook

لندن : برطانوی حکومت نے سعودی عرب کے ٹی وی اشتہارات پر پابندی عائد کر دی ہے ، اشتہارات کو سیاسی اشتہار بازی کے قوائد و ضوابد کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکو مت نے سعودی عرب کے ٹی وی اشہارات پر پابندی عائد کر دی ہے ، اشتہارات کو سیاسی اشتہار بازی کے قوائد و ضوابد کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے ۔

انگلینڈ کے ایک نجی نشریاتی ادارے سکائی نے سعودی عرب کے ویژن 2030 نامی اصلاحی ایجنڈے کا اشتہار نشر کیا تھا جس میں خواتین کو ڈرائیونگ کرتے اور بادشاہت میں سینما کا افتتاح جیسے مناظر دکھائے گئے تھے ۔

تاہم آف کام نے کہا ہے کہ سعودی اصلاحی ایجنڈے کے اجاگر کیے جانے کا برطانوی سعودی تعلقات سے تعلق بنانا اس معاملے کی عوامی رائے عامہ کی اہمیت سے روگردانی کرنے کے مترادف ہے۔

لیکن آف کام نے سکائی پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا ہے البتہ یہ نشریاتی ادارہ اس اشتہار کو دوبارہ نشر نہیں کرسکتا ہے ، یہ اشتہار رواں برس مارچ میں نشر کیا گیا تھا جب سعودی ولی عہد شہزادہ محم بن سلیمان نے برطانیہ کا دورہ کیا تھا۔