سابق کرکٹر جاوید میاں داد کا عامر لیاقت کو الیکشن میں مقابلے کا چیلنج

سابق کرکٹر جاوید میاں داد کا عامر لیاقت کو الیکشن میں مقابلے کا چیلنج
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:سابق کرکٹر جاوید میاں داد نے عامر لیاقت کو الیکشن میں مقابلے کا چیلنج دیدیا ہے،تفصیلات کے مطابق جاوید میاں داد نے عامر لیاقت کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت نے جوباتیں کیں وہ سمجھ سے باہر ہیں۔

تبدیلی ابھی آئی ہے اس طرح کی باتیں پاکستان کے مفاد میں نہیں، ہمیں پاکستان کے مفاد کے لیے سوچنا چاہیے, انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے باغی رہنماء4 اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو الیکشن میں مقابلے کا چیلنج بھی دیا، کہا کہ جس سیٹ سے عامر لیاقت جیتا ہے, اسی پر مجھ سے مقابلہ کرکے دکھائے۔

عامر لیاقت مقابلہ کرے میں دیکھتا ہوں کراچی والے کس کو ووٹ دیتے ہیں ,دوسری جانب جواب میں عامر لیاقت نے کہا ہے کہ جاوید میاںداد ایسے ہی میری سیٹ لیے لیں ۔