ہیواوے کی نووا سیریز کے دو موبائل فونز اب پاکستان میں دستیاب

ہیواوے کی نووا سیریز کے دو موبائل فونز اب پاکستان میں دستیاب
کیپشن: image by facebook

لاہور : معروف موبائل کمپنی نووا نے اپنی نئی سیریز کے دو مزید موبائل فونز متعارف کرانے کیلئے تیار ہے ، نووا 3 اور 3 آئی کو چین ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جا چکا ہے ، اب پاکستان میں پری آرڈر میں دستیاب ہیں ۔

ان دونوں میں سے نووا 3 پراسیسر اور ریم کے لحاظ سے زیادہ طاقتور ہے جس میں کیرین 970 پراسیسر اور چار جی بی ریم دی گئی ہے جبکہ 128 جی بی تک اسٹوریج بھی صارفین کیلئے موجود ہے۔

یہ چار کیمروں والا فون ہے جس میں سے بیک پر 24 اور 16 میگا پکسل کے دو کیمرے دیئے گئے ہیں جبکہ فرنٹ پر 24 میگا پکسل اور دو میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ ہے ، چاروں  کیمروں میں اے آئی پاور دی گئی ہے۔