سری لنکن سپنر اجنتھا مینڈس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سری لنکن سپنر اجنتھا مینڈس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کولمبو:سری لنکا کے سپنر اجنتھا مینڈس نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اجنتھا مینڈس نے 19 ٹیسٹ میچز میں 70 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 87 ون ڈے میچز میں 152 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سری لنکن گیند باز نے 39 ٹی 20 مقابلوں میں 60 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

34 سالہ کرکٹر نے اپنا آخری ون ڈے نیوزی لینڈ کیخلاف 2015 میں کھیلا تھا۔بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی بار کیرم بال متعارف کرانے کا سہرا بھی ان کے سر ہے۔انہوں نے 2012 زمبابوے کیخلاف ٹی20 مقابلے میں 8 سکور کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

قبل ازیں اجنتھا مینڈس نے 2011 میں آسٹریلیا کے خلاف 4 اوورز میں 16 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔