شاہد آفریدی کی اپنے وزیراعظم کی کال پر لبیک کہنا گوتم گمبھیر کو پسند نہیں آیا

 شاہد آفریدی کی اپنے وزیراعظم کی کال پر لبیک کہنا گوتم گمبھیر کو پسند نہیں آیا
کیپشن: تصویر بشکریہ فنانشل ایکسپریس

 شاہد آفریدی کی اپنے وزیراعظم کی کال پر لبیک کہنا، بھارتی تعصب زدہ کرکٹر گوتم گمبھیر کو پسند نہیں آیا، کہتے ہیں شاہد آفریدی ابھی تک میچور نہیں ہوئے۔ گراؤنڈ کے حریف، سماجی کاموں میں بھی آمنے سامنے آ گئے۔ شاہد آفریدی نے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے اپنے وزیراعظم کی کال پر لبیک کہا اور مداحوں کو جمعے کو مزار قائد پر جمع ہونے کا پیغا م بھی دیا۔ بھارت کے سابق کرکٹر اور موجود ہ سیاستدان گوتم گمبھیر کو یہ ٹوئٹ زیادہ گمبھیر لگا۔ اسی لیے آفریدی کو امیچور لکھا ، تو سوشل میڈیا پر خود ہی مذاق کا نشانہ بن گئے۔ سابق انڈین سائیکولوجسٹ کوچ پیڈی اپٹن نے گوتم کو نہ صرف ذہنی مریض کہہ دیا بلکہ انہیں دنیا کے اِن سیکیور لوگوں میں سے ایک بھی قرار دیا۔ شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ کراچی کا موسم تبدیل ہو رہا ہے، گوتم بھی موسم کی طرح خود کو بدلنے کا عادی ہے۔