ملکہ برطانیہ نے پارلیمنٹ معطل کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی

ملکہ برطانیہ نے پارلیمنٹ معطل کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی

 لندن: ملکہ برطانیہ نے پارلیمنٹ معطل کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی، کوئین الزبتھ نے وزیر اعظم بورس جانسن کی درخواست پر 14 اکتوبر تک پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی منظوری دی، حزب اختلاف نے پارلیمنٹ کی معطلی کو جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے۔

پارلیمنٹ ستمبر میں کام کیلئے ارکان پارلیمنٹ کی واپسی کے چند روز بعد بریگزٹ کی حتمی تاریخ سے کچھ ہفتے پہلے معطل کی جائے گی۔ پارلیمان کی معطلی کے بعد برطانوی ملکہ چودہ اکتوبر کو خطاب کریں گے۔

پارلیمنٹ کے سپیکر اور اپوزیشن میں بھی شدید غصہ پایا جارہا ہے، لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کاربائن نے بورس جانسن کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔