سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کے گھٹنے کا کامیاب آپریشن ہوگیا

سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کے گھٹنے کا کامیاب آپریشن ہوگیا

میلبورن: سابق سپیڈ سٹار اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے گھٹنے کا کامیاب آپریشن ہوگیا ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔

آپریشن سے قبل انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں اور کرکٹ کے دلدادہ افراد سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے آپریشن کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔

دائیں گھٹنے کے آپریشن کے بعد دنیائے کرکٹ میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ کچھ تکلیف محسوس کررہے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ان کا آپریشن بالکل ٹھیک اور کامیاب ہوا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کے مطابق انہیں بالکل ٹھیک ہونے میں دو سے تین ہفتے لگیں گے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کریں۔شعیب اختر کا اس سے قبل بائیں گھٹنے کا بھی آپریشن ہوچکا ہے۔