پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

 اسلام آباد: پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر کے مطابق غزنوی میزائل 290 کلو میٹر تک مختلف نوعیت وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ غزنوی میزائل کا رات کے وقت کامیاب تجربہ کیا گیا۔ صدر مملکت، وزیراعظم کی کامیاب تجربے پر مبارکباد۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامیاب میزائل تجربہ کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ تجربے کا مقصد مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

شاہین ٹو سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شاہین ٹو میزائل روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جو 1500 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ ملکی اسٹریٹیجک ضروریات کو پورا کرنے کی بھی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔