بجلی1 روپے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز

بجلی1 روپے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز

اسلام آباد:سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کو فی یونٹ بجلی1 روپے 93 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ،درخواست کی مکمل منظوری سے صارفین پر ساڑھے 26 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑیگا۔

جولائی میں کل 14 ارب 23 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، درخواست کے مطابق جولائی میں بجلی پیداوار پر 74 ارب 90 کروڑ روپے رہی۔ نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت 4 ستمبر کو کرے گی۔

خیال رہے کہ بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے صارفین کے لیے ہے۔