سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،فی تولہ 90 ہزار روپے کا ہوگیا

سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،فی تولہ 90 ہزار روپے کا ہوگیا

کراچی:صرافہ مارکیٹ میں سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور فی تولہ قیمت 9 سور وپے اضافہ کے ساتھ 90 ہزار روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1530ڈالرسے بڑھ کر 1545ڈالرہوگئی۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 سو روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں 770روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت89100روپے سے بڑھ کر 90 ہزار روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 76390روپے سے بڑھ کر 77160روپے ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔