آصف زرداری اڈیالہ سے پمز اسپتال منتقل

 آصف زرداری اڈیالہ سے پمز اسپتال منتقل
کیپشن: آصف زرداری کا پمز اسپتال میں معائنہ کیا گیا، ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ۔۔۔۔۔۔فوٹو/ پیپلز پارٹی فیس بُک پیج

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیر حراست سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق آصف زرداری کا پمز اسپتال میں معائنہ کیا گیا جہاں تین رکنی بورڈ نے ان کا میڈیکل چیک اپ کیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو کمر کا شدید درد لاحق ہے جس کے باعث ان کی فزیو تھراپی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ميڈيکل بورڈ نے گزشتہ ہفتے آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔ ميڈيکل بورڈ کی سفارشات کو وزارت داخلہ کو بھجوايا گيا تھا۔