اسٹیٹ بینک کا مختلف بینکوں پر 21لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ

اسٹیٹ بینک کا مختلف بینکوں پر 21لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ
کیپشن: image by Facebook

کراچی: اسٹیٹ بینک نے شیڈ ول فور میں شامل زیر نگرانی افراداور ان سے منسلک لوگوں کے کھاتے کھولنے اور پرانے کھاتے منجمد نہ کرنے پر مختلف بینکوں پر21 لاکھ ڈالر سے زائد جرمانے عائد کردیئے ہیں .

  اسٹیٹ بینک نے رواں سال اب تک مختلف بینکوں پر 21 لاکھ ڈالر سے زائد جرمانے عائد کئے، ان میں دس کمرشل اور مائیکرو فنانس بینک شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ان بینکوں پر شیڈول فور میں شامل زیر نگرانی افراد اور ان سے منسلک لوگوں کے کھاتے کھولنے پر جرمانے لگائے گئے ہیں۔

ان بینکوں پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے مشکوک افراد کے پہلے سے موجود اکاﺅنٹس بھی منجمد نہیں کئے۔ گزشتہ سال 8 بینکوں پر 34لاکھ ڈالر کے جرمانے عائد کئے گئے تھے۔

رواں سال کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں نے اپنے 168ملازمین کے خلاف ڈسپلنری ایکشن بھی لیا ہے , ذرائع کے مطابق ملک میں دہشت گرد عناصر کی مالی معاونت روکنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

حکومت دہشت گردوں کی مالی معاونت کا راستہ روکنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔مرکزی بینک کیطرف سے مشکوک افراد کی مالی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔