شان کی فلم "ضرار"  کرسمس پر ریلیز کی جائے گی

شان کی فلم
کیپشن: image by twitter

اسلام آباد:پاکستانی اداکار شان شاہد کی فلم "ضرار" امسال کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی , ہدایتکار شان شاہد نے ٹویٹر پر فلم ’’ضرار‘‘ کی عکسبندی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ریلیز کا اعلان کر دیا۔

فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ، اس فلم کی کاسٹ میں کرن ملک، ندیم بیگ، عدنان بٹ، نیر اعجاز، ڈیوڈ کارنس ہیں,اداکار شان شاہد فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ، فلم کی موسیقی گلوکار اور موسیقار یاسر جیسوال نے تر تیب دی ہے۔