قوم سے درخواست ہے کل 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کشمیر کیلئے نکلیں: عمران خان

قوم سے درخواست ہے کل 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کشمیر کیلئے نکلیں: عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم فاشسٹ بھارت کے قبضے کیخلاف کشمیریوں کیساتھ ہے، کشمیر میں بھارتی اقدام چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جرم ہے۔

وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں قوم سے اپیل کی ہے کہ تمام پاکستانی کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں۔ قوم سے درخواست ہے کل 12 سے ساڑھے 12 بجے کشمیر کیلئے نکلیں۔ کشمیریوں کو پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔