کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک طویل جنگ لڑنی ہو  گی: صدر آزاد کشمیر

 کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک طویل جنگ لڑنی ہو  گی: صدر آزاد کشمیر
کیپشن: Image Source : Twitter

اسلام آباد:مسئلہ کشمیر پر صدر آزاد کشمیر  سردار منصور خان نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ آج یا کل کی جنگ نہیں بلکہ یہ جنگ کشمیریوں کے حق خود ارادیت تک جاری رہے گی اور ایک انتہائی طویل جنگ ہو  گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا مسئلہ کشمیر دو وجوہات کی وجہ سے زندہ ہے ،ایک یہ کہ 72سالوں سے کشمیر کی جدو جہد جاری ہے جبکہ پاکستانی ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ آج یا کل کی جنگ نہیں ہے بلکہ یہ ایک لمبی جنگ ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کشمیر ی نوجوانوں کو پہلے عارضی میںجیلوں میں ڈالا جاتا ہے اور بعد میں بھارتی جیلوں میں منتقل کر دیا جا تا ہے ،اس وقت پورا کشمیر محصور ہے ،بچے ،بوڑھے دوائیوں سے محروم ہیں،مودی حکومت نے کشمیر ،پاکستان اور بھارت کے مسلمانوں کو للکارا ہے ،اس پوری پاکستانی قوم اور کشمیر عوام بھارتی اقدامات کیخلاف متحد ہے ،انہوں نے کہا ہم مقبوضہ وادی میں ظالمانہ اقدام کا خاتمہ چاہتے ہیں ،ہم کشمیریوں کیلئے حق خود ارادیت چاہتے ہیں ۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں اور ہم کشمیریوں کے لئے حق خودارادیت چاہتے ہیں۔