پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام تک 478 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 231 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 30 ہزار 406 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جُلا رجحان موجود رہا۔ دوپہر ایک بجے کے قریب مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی اور 100 انڈیکس 171 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 30 ہزار 808 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔