برطانیہ میں 2030 سے پٹرول اور ڈیزل کاروں پر پابندی عائد ہونے کا امکان

برطانیہ میں 2030 سے پٹرول اور ڈیزل کاروں پر پابندی عائد ہونے کا امکان

لندن: برطانیہ میں ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے 2030 سے پٹرول اور ڈیزل کاروں پر پابندی عائد ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے ابتدائی طور پر فضائی آلودگی کا مقابلہ کرنے کے لیے 2040 تک انجن کاروں کی فروخت ختم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم وبائی مرض کے بعد بلڈ بیک گرینر کے منصوبے کے تحت 100 سے زیادہ برطانوی پارلیمانی ممبران کی طرف سے اس پر جلد عمل درآمد کرنے کے مطالبے کی حمایت کی گئی ہے ۔

پٹرول اور ڈیزل کاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے سے برطانیہ کا شمار آئرلینڈ ، نیدرلینڈز ، ڈنمارک اور سویڈن  جیسے ممالک کے ساتھ ہو جائے گا جو پہلے ہی پیٹرول گاڑیوں کو 2030 تک بند کرنے کی ڈیڈلائن دے چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کاروں پر پابندی کے بعد بجلی سے چلنے والی کاروں کا استعمال بڑھا دیا جائے گا۔