ملک بھر میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس جاری

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس جاری
کیپشن: لاہور میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سے قبل مجلس کا اہتمام کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ملک بھر میں آج 9 محرم الحرام کو نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور اُن کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جلوس و مجالس کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا جب کہ جلوس سے قبل مرکزی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی فضائل اور مصائب اہلبیت بیان کئے

بعدازاں ختم مجلس نشترپارک سے مرکزی جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کے شرکا ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے نماز ظہرین ادا کی

مرکزی جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جلوس کی گزرگاہ اور اطراف کی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا جب کہ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس و رینجرز بھی تعینات تھی اور جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی گئی

دوسری جانب روہڑی میں 500 سالہ قدیمی نو ڈھالہ تعزیہ کا جلوس امام شاہ عراق سے برآمد ہو کر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں جس میں ملک بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں زائرین اور عزاداران حسین شرکت کر رہے ہیں۔

ادھر کوئٹہ میں نویں محرم کو دوپہر ڈیڑھ بجے ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ ناصرالعزاء سے نکالا گیا جو قریبی شاہراہوں سے ہوتا ہوا دوبارہ امام بارگاہ ناصر العزاء پہنچ کر اختتام ہوا،

بعدازاں ذوالجناح کو یوم عاشورہ کے جلوس میں شامل کرنے کے لیے مری آباد لے جایا گیا۔

نویں محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں ایک ماتمی جلوس نکالا گیا  اور اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

لاہور میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سے قبل مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ قمر عباس مجاہد نے مصائب اہل بیت بیان کیے۔

مجلس کے بعد شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا جس میں بڑی تعداد میں عزہ دارین حسین شریک ہیں جو ماتم زنی اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔

جلوس اسلام پورہ کے راستے سے ہوتا ہوا شام کے وقت امام بارگاہ خیمہ سادات جین مندر پہنچا جہاں مجلس کے بعد جلوس واپس روانہ ہو گا اور واپس پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا۔

اس کے علاوہ شہرکے دیگر علاقوں میں بھی شبیہ ذوالجناح اور شبیہ علم، تعزیہ و شبیہ زیارت کے جلوس نکالے جارہے ہیں اورمجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

شہر میں جلوسوں اور مجالس کے لیے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ مرکزی جلوسوں کے روٹ پر موبائل فون سروس معطل ہے۔