افغانستان سے فائرنگ ،پاک فوج کے 2 جوان شہید

افغانستان سے فائرنگ ،پاک فوج کے 2 جوان شہید
سورس: فائل فوٹو

باجوڑ: پاک افغان بارڈر پر باجوڑ میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ کی ہے ۔فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 جوان شہید ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے افغان علاقے سے پاکستانی چوکی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ 

پاک فوج کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ 

پاکستان نے افغان سرزمین دہشت گرد حملے کے لیے استعمال ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ 

وزیر داخلہ شیخ رشید نے ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سرحد پار سے دہشت گرد کارروائی کی مذمت کی ہے۔ 

وزیر داخلہ نے فائرنگ سے سپاہی جمال اور سپاہی ایاز کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے  وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔