بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1061 ہو گئی

بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1061 ہو گئی

لاہور: ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 28 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 48 افراد زخمی ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1 ہزار 61 ہو گئی ہے جن میں 359 بچے، 210 خواتین اور 470 مرد شامل ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات کے پی میں 16 رپورٹ ہوئی جبکہ سندھ اور گلگت بلتستان میں2، 2 بلوچستان اور آزاد کشمیر میں 4، 4 افراد جاں بحق ہوئے، سب سے زیادہ افراد سندھ میں 349 ہوئی ہیں جبکہ اب تک 1 ہزار 575 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ 
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 13 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، ملک بھر میں اب تک 9 لاکھ 92 ہزار871 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے مزید 7 ہزار 586 مویشی ہلاک ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 27 ہزار 144 مویشی مر چکے ہیں۔ 
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 پلوں کو نقصان ہوا، بارشوں اور سیلاب کے دوران اب تک 157 پل متاثر ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کی آخری ڈیفنس لائن سپریو بند میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ہے، جس کی وجہ 100 سے زائد دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پانی کا دباؤ کم کرنے کیلئے حکومت سندھ نے جو ہی کنال میں شگاف ڈال دیا ہے، سیلاب جو ہی شہر سمیت 60 دیہات کو متاثر کرے گا۔

مصنف کے بارے میں